” ذہنی طور پر انتہائی مستعد اور صحت بھی بہت فٹ“

شہبازشریف نے بغیر رکے 5 منزل سیڑھیاں چڑھ کر بہت بڑے جنریٹر کا معائنہ کیا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 10:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اکتوبر۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کیلئے لگائے جانے والے جنریٹر کا معائنہ کرنے کیلئے 5 منزل سیڑھیاں چڑھ کر اوپر گئے۔جنریٹر کا معائنہ کرنے کیلئے 5 منزل اوپر جانے پر وہاں موجود بیشتر مہمانوں نے راستے میں توقف کیااوررک رک کرسیڑھیاں چڑھیں، تاہم وزیراعلیٰ شہبازشریف بغیر رکے مسلسل سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اوپر گئے اور جنریٹر کا معائنہ کیا۔

چین کے سفیر سن ویڈانگ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وہاں پر موجود چینی انجینئرز نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نہ صرف ذہنی طور پر انتہائی مستعد ہیں بلکہ ان کی صحت بھی بہت فٹ ہے۔ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کیلئے ایک بہت بڑا جنریٹر سائٹ پر پہنچ گیا ہے جبکہ اسی طرح کا دوسرا جنریٹرکراچی پہنچ چکا ہے اوراس جنریٹر کو بھی جلد ہی ساہیوال میں کول پاور پراجیکٹ کی سائیٹ پر پہنچا دیا جائے گا۔ پاک چین دوستی کے اس شاہکار منصوبے پر انتہائی برق رفتاری سے کام ہوا ہے اور یہی وہ منصوبہ ہے جس کی وجہ سے چین نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کیلئے ”پنجاب سپیڈ“ کی اصطلاح استعمال کی ہے۔