سی ڈی اے کی دو سیکٹرز بنانے کیلئے دوگنا قیمت پر اراضی حاصل کی گئی،آڈٹ حکام کا پی اے سی کی ذیلی کمیٹی میں انکشاف

کمیٹی نے اراضی کی مارکیٹ ویلیو کی تفصیلات طلب کر لیں، تحقیقات اور مالی بے قاعدگی میں ملوث افراد پر ذمہ داری عائد کرنے کی بھی ہدایت

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 10:33

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اکتوبر۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے کے مالی معاملات پر آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لینے کیلئے پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز کنوینئر کمیٹی شاہدہ اختر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں آڈٹ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ سی ڈی اے نے دو سیکٹرز بنانے کیلئے دوگنا قیمت پر اراضی ایکوائر کی ،اراضی کی خریداری میں مقامی افراد کی جگہ اشرافیہ ملوث ہے۔

(جاری ہے)

آڈٹ حکام نے بتایا کہ اراضی خریداری میں پانچ ارب ساٹھ کروڑ روپے کی خرد برد پائی گئی ۔اس پر کنوینئر کمیٹی شاہدہ اخترنے کہا کہ ہم نے یہ سنا ہے کہ متاثرین کو کم قیمت ملتی ہے لیکن یہاں دوگنا ادا کیے گئے ہیں۔رکن کمیٹی میاں عبدالمنان نے کہا کہ کہ سی ڈای اے میں بھائی قتل کرتا ہے ارو باپ مدعی بن کے معاف کر دیتا ہے۔سی ڈی اے معاملات میاں ملی بھگت چل رہی ہے ۔کمیٹی نتے اراضی کی مارکیٹ ویلیو کی تفصیلات طلب کر لیں۔کمیٹی نے تحقیقات کرنے اور مالی بے قاعدگی میں ملوث افراد پر ذمہ داری عائد کرنے کی ہدایت بھی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :