موصل پر امریکی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد کی فضائی کارروائیوں میں تیزی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 11:08

موصل( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اکتوبر۔2016ء )امریکی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد نے شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خلاف اپنی فضائی کارروائیاں تیز تر کر دی ہیں۔ آج بین الاقوامی عسکری اتحاد نے کہا کہ موصل پر حملوں میں تیزی عراقی فوجیوں کی شہر کی جانب پیش قدمی کے تناظر میں کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اتحادی طیاروں نے موصل میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر 50 حملے کیے ہیں۔ امریکی قیادت میں اس بین الاقوامی اتحاد کے ایک ترجمان نے بتایا کہ موصل کے مشرق اور جنوب کی جانب سے عراقی فورسز شہر کی طرف بڑھ رہی ہیں اور اسی تناظر میں فضائی حملوں میں تیزی لائی جا رہی ہے۔