چیف جسٹس کی ملک میں بادشاہت والی بات غلط نہیں ہے، خورشید شاہ

میڈیا پر قدغن لگا کر حکومت اپنی ناکامی چھپا نا چاہتی ہے، چودہری نثار صحافی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے قبل اپنے گھر کو دیکھیں ، تقریب سے خطاب، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 11:06

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اکتوبر۔2016ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی ملک میں بادشاہت والی بات غلط نہیں ہے میڈیا پر قدغن لگا کر حکومت اپنی ناکامی چھپا نا چاہتی ہے چودہری نثار صحافی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے قبل اپنے گھر کو دیکھیں کہ اتنے بڑے اجلاس کی کس نے بات لیک کی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں بے روزگا ر نوجوان میں پولیس میں ملازمت کے آفر لیٹر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب اوربعد ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان باؤ نسر مجھے لگاتے ہیں مگر آؤٹ خود ہوجا تے ہیں ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں سندھ حکومت نے ہتھیار تو برآمد کرلیے مگر اب یہ وفا قی حکومت کا کام ہے کہ وہ یہ دیکھے کہ یہ ہتھیار کراچی میں کہاں سے آئے کہیں یہ وہی ہتھیار تو نہیں جوچوری شدہ کنٹینروں میں تھے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت جب بھی آتی ہے وہ عدلیہ کو ٹف ٹائم دیتی ہے پہلے بھی ایسا ہوا تھا اور اب بھی وہی ہورہا ہے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پا رٹی پراپر حکمرانی نہیں کرسکتی یہ بات تو ٹھیک ہے سابق حکومت میں عدلیہ جو حکم دیتی تھی ہم اس پر مکمل عمل کرتے تھے ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے جو ریمارکس دیئے ہیں اس پر انہوں نے آبزرویشن بھی کی ہو گی ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپا رٹی پنجاب میں آرہی ہے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کوٹا سسٹن ضیاء الحق کی پیدوار ہے جس کے ہم نے آہستی آہستی ختم کیا ہے کیا کریں کچھ بھی کریں لوگوں کی سفارش کرنی پڑتی ہے انہوں نے آرڈرز لینے والے نوجوان سے کہا ہے کہ اب آپ پر لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری عائد ہو تی ہے اور وہ ڈیوٹی کے دوران اپنے فرائض پوری ایمانداری اور دیانتدقاری سے انجام دیں گے تقریب میں سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سید نا صر حسین شاہ ، رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ ، رکن سندھ اسمبلی سید اویس قادر شا ہ نے بھی شر کت کی تقریب کے دوران گیا رہ فی میل اور دو سو چھیا نوے میل امیدواروں کو سندھ پولیس میں بھرتی کے آرڈر دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :