صحافی سرل المائڈا کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر وزیر داخلہ کولیگل نوٹس بھجوادیا گیا

جمعہ 14 اکتوبر 2016 10:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اکتوبر۔2016ء)صحافی سرل المائڈا کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کولیگل نوٹس بھجوادیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لیگل نوٹس جسٹس پارٹی کے سربراہ منصف اعوان کی جانب بھجوایاگیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان صحافی کانام ای سی ایل سی نکالیں اور بلاجواز نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے پر معافی مانگیں،لیگل نوٹس میں واضح کیا گیا کہ چودھری نثار نے صحافی کانام ای سی ایل سے خارج نہ کیا تو وفاقی وزیر داخلہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :