بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال17ء کے پہلے تین مہینوں میں 4698.31ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے

جمعہ 14 اکتوبر 2016 10:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اکتوبر۔2016ء)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال17ء کے پہلے تین مہینوں (جولائی تا ستمبر) میں 4698.31ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جبکہ گذشتہ برس کی اسی مدت میں 4965.81 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔ستمبر2016ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت1609.29ملین ڈالر تھی جو کہ اگست 2016ء کے مقابلے میں 8.6فیصد کم اور ستمبر 2015ء کے مقابلے میں 9.34فیصد پست ہیں۔

(جاری ہے)

بلحاظ ملک ستمبر 2016ء کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں(بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 437.87ملین ڈالر، 361.89ملین ڈالر، 210.82 ملین ڈالر، 210.18ملین ڈالر، 182.16 ملین ڈالر، اور 43.6 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ ستمبر 2015ء میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب483.21 ملین ڈالر، 428.13 ملین ڈالر، 260.43ملین ڈالر، 233.27 ملین ڈالر، 201.34ملین ڈالر اور 33.31ملین ڈالر تھیں۔ ستمبر 2016ء کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 162.77 ملین ڈالر رہیں جبکہ ستمبر 2015ء میں ان ملکوں سے 135.46 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :