ڈیرہ غازی خان میں کومبنگ آپریشن ،8دہشتگردہلاک ،3فرارہونے کامیاب

دہشتگردوں سے بڑی تعدادمیں اسلحہ اوربارودبرآمد

جمعہ 14 اکتوبر 2016 10:45

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اکتوبر۔2016ء)ڈیرہ غازی خان میں سیکورٹی فورسزنے دہشتگردوں کے خلاف کومبنگ کارروائی کرتے ہوئے 8دہشتگردوں کوہلاک جبکہ 3دہشتگردفرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سی ٹی ڈی نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے پہاڑی میں خفیہ اطلاع کی بنیادپرکارروائی کرتے ہوئے 8دہشتگردوں کومارڈالا،ہلاک دہشتگردوں سے بڑی تعدادمیں اسلحہ اورگولہ بارودبرآمدکیاگیا،دہشتگردحساس تنصیباب کونشانہ بنانے کی کوشش کررہے تھے دہشتگردوں کاتعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے تھا

متعلقہ عنوان :