صحافی سیرل المیڈا کا نام ای سی ایل میںان کی غلط ،من گھڑت اور گمراہ کن مواد پر مبنی رپورٹ کے خلاف تحقیقات کوجلد مکمل کرنے کیلئے شامل کیاگیا، ان کے کی اندرون ملک نقل وحرکت پر نہ تو کوئی پابندی ہے نہ ہی ان کی نگرانی کی جا رہی ہے، ذرائع وزارت داخلہ

بدھ 12 اکتوبر 2016 11:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12اکتوبر۔2016ء)وزارت داخلہ کے ذرائع نے کہاہے کہ انگریز ی اخبار کے صحافی سیرل المیڈا کی اندرون ملک نقل وحرکت پر نہ توکوئی پابندی ہے اور نہ ہی ان کی نگرانی کی جا رہی ہے٬ ای سی ایل میں نام ان کی غلط ٬ من گھڑت اور گمراہ کن مواد پر مبنی رپورٹ کے خلاف تحقیقات کوجلد مکمل کرنے کے لئے شامل کیاگیا ۔

(جاری ہے)

منگل کووزارت داخلہ ڈویژن کے ذرائع نے قومی سلامتی کے حوالے سے متنازع رپورٹ شائع کرانے والے انگریزی اخبار کے صحافی سیرل المیڈا کے معاملے پر کہاہے کہ ان کا نام اس لئے ایگزٹ کنٹرول لسٹ( ای سی ایل) میں ڈالا گیا ہے تاکہ ان کی جانب سے تحریر کی گئی غلط ٬ من گھڑت اور گمراہ کن مواد پر مبنی رپورٹ کے خلاف تحقیقات کو جلد مکمل کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق ملک کے اندر سیرل المیڈ اکی نقل وحرکت پر نہ تو پابندی ہے نہ اسے محدود کیا گیا ہے اور نہ ہی ان کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے ۔