کراچی بیرون ملک افرادی قوت بھیجنے میں سرفہرست آگیا

70ہزار افراد بیرون ملک ملازمت کے لیے گئے اور وہاں سے قیمتی زرمبادلہ وطن عزیز بھیج رہے ہیں، رپورٹ

بدھ 12 اکتوبر 2016 11:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12اکتوبر۔2016ء) کراچی بیرون ملک افرادی قوت بھیجنے میں سرفہرست آگیا ہے۔دستاویزات کے مطابق گزشتہ ایک سال میں کراچی سے 70ہزار افراد بیرون ملک ملازمت کے لیے گئے اور وہاں سے کما کر قیمتی زرمبادلہ وطن عزیز کو بھیج رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ٹاپ ٹین شہروں میں راولپنڈی، سوات، دیر، فیصل آباد سمیت دیگر شہر شامل ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال سیالکوٹ سے 33ہزار، راولپنڈی 22ہزار،لاہور30ہزار، دیر 26ہزار، گجرات 19ہزار، گوجرانوالہ 3ہزار، سوات 28ہزار، فیصل آباد 31ہزار اور ڈیرہ غازی خان سے بھی 31ہزار افراد بیرون ملک روزگار کے سلسلے میں گئے ہیں۔ ملک کے ان 10شہروں سے 3لاکھ 26ہزار 494ا فراد بیرون ملک گئے ہیں۔