یورپی جیلوں میں قیدیوں کے انتہا پسند ہونے کے خطرات بڑھ گئے،رپورٹ

بدھ 12 اکتوبر 2016 12:04

برسلز( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12اکتوبر۔2016ء )یورپی جیلوں میں مسلمان قیدیوں کے انتہا پسند ہونے کے خطرات بڑھتے جا رہے ہیں۔ ایک تازہ جائزے کے مطابق کئی جیلیں شدت پسندوں کی بھرتی کے مرکز میں تبدیل ہوتے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مزید یہ کہ اس طرح جرائم اور دہشت گردی کے مابین نئے رابطے قائم ہو رہے ہیں۔ اس جائزے میں مزید واضح کیا گیا کہ ’اسلامک اسٹیٹ‘ سماجی طور پر کمزور اور جرائم پیشہ افراد پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ یہ جائزہ لندن میں موجود انتہا پسندی اور سیاسی تشدد کے واقعات پر تحقیق کرنے والے ایک ادارے کی جانب سے کرایا گیا۔