کولمبیا: حکومت سوشلسٹ باغیوں کے ساتھ تنازعہ ختم کرنے کے لیے پر عزم

بدھ 12 اکتوبر 2016 12:04

بگوٹا( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12اکتوبر۔2016ء )فارک باغیوں کے ساتھ امن معاہدہ طے کرنے کے بعد کولمیبا کی حکومت سوشلسٹ باغی عسکری تنظیم ’ای ایل این‘ کے ساتھ تنازعے کو ختم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا اس سلسلے میں فریقین کے وفود ستائیس اکتوبر کو وینزویلا کے شہر کوئنتو میں ملاقات کریں گے۔ ایک اندازے کے مطابق سوشلسٹ نظریات کی حامل ’ای ایل این‘ تحریک کے پندرہ سو مسلح باغی ہیں۔ ابھی چوبیس اگست کو ہی بوگوٹا حکومت اور فارک باغیوں کے مابین امن معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔ کولمبیا کے صدر خوآن مانویل سانتوس کو ان کی کوششوں کی وجہ سے امن کا نوبل انعام دیا گیا ہے۔