کابل، مزار پر مسلح شدت پسندوں کاحملہ، 8 افراد ہلاک ، 30 سے زائد زخمی

موجود متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا گیا

بدھ 12 اکتوبر 2016 12:04

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12اکتوبر۔2016ء) افغان دارالحکومت کابل میں ایک مزار پر مسلح شدت پسندوں کے حملے میں 8 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے جبکہ مسلح افراد نے مزار میں موجود متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا ۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کارپوریشن کے مطابق تین خود کش حملہ آوروں نے مزار پر ھلہ بول دیا جبکہ ایک حملہ آور نے مزار کے داخلے دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔ دھماکے کے بعد حملہ آوروں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق خودکش بم دھماکے میں آخری اطلاعات تک کم از کم 8 افراد کی ہلاکت اور 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :