وزارت مذہبی امور نے ملک بھر کے علماء کو پر تعیش کھانے کھلانے پر قومی خزانہ سے ایک کروڑ سولہ لاکھ روپے خرچ کر ڈالے

منگل 11 اکتوبر 2016 10:12

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11اکتوبر۔2016ء ) وزارت مذہبی امور نے ملک بھر کے علماء کو پر تعیش کھانے کھلانے پر قومی خزانہ سے ایک کروڑ سولہ لاکھ روپے خرچ کردیئے ہیں ۔ وزیر مذہبی امور کو کھانوں پر اتنی خطیر رقم خرچ کرنے کا اختیار بھی نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پی سی ہوٹل کراچی میں علماء کے اجلاس میں دو لاکھ چالیس ہزار روپے کے کھانے کھائے گئے ہیں اسلام آباد ہوٹل اسلام آباد میں ہونے والی علماء اجلاس میں ایک لاکھ ستر ہزار روپے کے کھانے کھلائے گئے ہیں ایوان صدر میں سیرت کانفرنس کے ملازمین کو چار لاکھ بانوے ہزار روپے کے کھانے کھلائے گئے ہیں سرینہ ہوٹل کوئٹہ میں ہونے والی علماء اجلاس کے شرکاء کو دولاکھ ستاون ہزار روپے کے کھانے کھلائے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :