بھارت سے تمام روابط ختم کئے جائیں، پا کستانی ہائی کمشنر واپس بلایا جائے،سید صلاح الدین کا مطالبہ

منگل 11 اکتوبر 2016 10:10

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11اکتوبر۔2016ء)متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نئی دہلی میں قائم اپنا سفارتخانہ بند کرے ہائی کمشنر واپس بلائے بھارت سے تمام روابط ختم کئے جائیں، حکومت پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے دھرنا کا انعقاد کرے۔ اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں سید صلاح الدین نے کہا کہ مسلح جدوجہد کے علاوہ کشمیر کی آزادی کا کوئی راستہ نہیں کشمیر کی خودمختاری چاہنے والوں سے بھی انھوں نے اپیل کی کہ وہ اس حقیقت کو تسلیم کریں برہان وانی کی قربانی سے شروع ہونے والی تحریک دبانا اب ممکن نہیں کشمیری آج بھی اتنے ہی پر عزم ہیں جتنے 70 سال قبل تھے پٹھانکوٹ حملے کے متعلق ایک بار پھر انھوں نے دعوی کیا کہ یہ حملہ متحدہ جہاد کونسل نے کیا تھا جدوجہد صرف مقامی لوگ کر رہے ہیں بیرونی طاقتوں کے عناصر یاباہر کے لوگ اس تحریک میں شامل نہیں نہتے لوگ مسلح افواج کے تسلط کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں افغانستان عراق شام سے کشمیر کی تحریک کا کوئی موازنہ نہیں حالیہ تحریک میں جتنے لوگ شہید ہوئے وہ سب کشمیری ہیں ۔

(جاری ہے)

صرف بھارت نہیں تمام عالمی طاقتوں کو پتہ ہے کہ اگر رائے شماری ہوئی تو کشمیری بھارت سے علیحدگی چاہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں جب تک وہ کشمیر کو متنازعہ نہیں مانتا کشمیر کی جنگ آزادی اب پورے خطے میں پھیلے گی اندھراپردیش مدراس آسام ناگالینڈ ہریانہ بہار دلی سے آکر بھارتی فوجی ہمارے گھروں میں گھس کر کشمیری مرد وخواتین بچے شہید اور زخمی کریں چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کریں تو پھر ہمیں حق ہے کہ بھارتی فوجیوں پر حملے کر کے انتقام کی کوشش کریں 87 میں کشمیر میں اسمبلی انتخابات میں اپنی شکست کو انھوں نے سازش قرار دیا ۔

متعلقہ عنوان :