لاہور،کیبل میڈیا ایسوسی ایشن کا بھارتی جارحیت کے خلاف سخت احتجاج،ڈی ٹی ایچ کے تمام بھارتی چینلز بند کردئیے

منگل 11 اکتوبر 2016 10:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11اکتوبر۔2016ء) کیبل میڈیا ایسوسی ایشن نے بھارتی جارحیت کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے ڈی ٹی ایچ کے تمام بھارتی چینلز بند کردیئے اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کیبل میڈیا ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز پیمرا کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھارت کے خلاف زبردست احتجاج کرتے ہوئے کشمیر بنے گا پاکستان، مودی سرکار مردہ باد کے نعرے بلند کئے۔

مظاہرین نے اس موقع پر پلے کارڈ اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر سہیل اقبال نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں پر بھارتیوں کا ظلم برداشت نہیں کر سکتے اور ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے اس ظلم و بربریت کے خلاف نفرت کا اظہار کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :