ترکی کی یورپی یونین کے ایک ثقافتی پروگرام میں شرکت سے معذرت

منگل 11 اکتوبر 2016 10:17

انقرہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11اکتوبر۔2016ء )ترکی نے یورپی یونین کے ایک ثقافتی پروگرام میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔ ترک حکام کے مطابق یہ فیصلہ آرمینیا میں نسل کشی کے موضوع پر بنائے جانے والی موسیقی کی ایک دھن کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یورپی کمیشن کے ایک ترجمان نے بتایا کہ انقرہ حکومت نے ’کری ایٹیو یورپ‘ نامی پروگرام میں شامل نہ ہونے کے حوالے سے یکطرفہ فیصلہ کیا ہے۔ ترکی نے 2014ء میں ثقافتی تبادلے کے اس منصوبے میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اس دھن کو نومبر میں استنبول میں پیش کیا جانا ہے۔

متعلقہ عنوان :