شام میں ہونے والے جنگی جرائم کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کرائی جائیں، فرانس

منگل 11 اکتوبر 2016 10:14

پیرس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11اکتوبر۔2016ء )فرانس بین الاقوامی سطح پر شام میں ہونے والے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کرانا چاہتا ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ ڑاں مارک کے مطابق حلب میں کی جانے والی روسی کارروائیوں کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ فرانس حلب کی آبادی کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے پہلے سے زیادہ پرعزم ہے۔ ڑان مارک نے مزید کہا کہ وہ دی ہیگ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت سے جنگی جرائم کے ان مبینہ واقعات کی تحقیقات کے حوالے سے رابطہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :