بحیرہ احمر میں امریکی نیوی کا ایک جہاز یمنی راکٹ حملے کی زد میں آنے سے بچ گیا

منگل 11 اکتوبر 2016 10:14

نیویارک( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11اکتوبر۔2016ء )امریکی بحریہ کا ایک جنگی جہاز یمن میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں سے داغے جانے والے میزائلوں کی زد میں آنے سے بچ گیا۔

(جاری ہے)

امریکی نیوی کے مطابق دو بیلاسٹک میزائل بحیرہ احمر سے گزرنے والے ’یو ایس ایس میسن‘ نامی جہاز کے قریب آ کر گرے۔ تاہم اس واقعے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ میزائل ممکنہ طور پر مکہ کے قریب واقع سعودی فضائیہ کی ایک چھاوٴنی کو نشانہ بنانے کے لیے داغے گئے تھے۔ دوسری جانب حوثی باغیوں نے اس واقعے میں ملوث ہونے سے انکار کر دیا ہے۔