سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ، کانگریس کو سماج وادی پارٹی کی حمایت

مودی فوجیوں کے خون کے پیچھے چْھپ رہے ہیں، راہول گاندھی راہول جی نے فوجی اہلکاروں کے خون کی جو بات کی ہے تو کچھ سوچ سمجھ کر ہی کی ہوگی، اکھیلیش یادو

منگل 11 اکتوبر 2016 10:13

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11اکتوبر۔2016ء )بھارت میں سرجیکل اسٹرائیک کے دعوؤں کو جھوٹا کہنے اور ان کے ثبوت کا مطالبہ کرنے پر کانگریس کو سماج وادی پارٹی کی حمایت مل گئی، اس حوالے سے راہول گاندھی نے کہا تھا کہ مودی فوجیوں کے خون کے پیچھے چْھپ رہے ہیں۔کانگریس رہنما سنجے نروپم نے کہا تھا کہ اگر بھارت نے سرجیکل اسٹرائیکس کی ہیں تو ثبوت دکھائے جائیں۔

(جاری ہے)

سماج وادی پارٹی سے تعلق رکھنے والے اترپردیش کے وزیراعلیٰ اکھیلیش یادو نے بھی بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ راہول جی نے فوجی اہلکاروں کے خون کی جو بات کی ہے تو کچھ سوچ سمجھ کر ہی کی ہوگی۔بی جے پی سرجیکل اسٹرائیک پر سیاست کر رہی ہے، یاد رہے کہ سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوؤں کے اگلے دن دہلی سمیت کئی شہروں میں مودی کے حق میں بینرز لگادیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :