بے باک مغربی ماڈل نے فحش حرکتوں سے توبہ کرکے اسلام قبول کرنا برطانیہ کو پسند نہ آیا

برقعہ پہننے پر برطانوی پولیس اور ایجنسیاں متحرک ہوگئیں ، سخت نگرانی شروع کردی گئی پولیس نے داعش سے روابط کے الزام میں کمبرے کو گرفتار بھی کیا ، تفتیش کے بعد چھوڑ دیا ، پورے گھر کی چھان بین کرکے اداکارہ کو ہراساں کرنے کی کوشش

منگل 11 اکتوبر 2016 10:12

لندن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11اکتوبر۔2016ء ) برطانیہ کی معروف ماڈل کمبرلے مائنرس نے کچھ عرصہ قبل اسلام قبول کر لیا تھا اور اپنے بے باک فوٹوشوٹس اور ماڈلنگ سے توبہ کرکے برقعہ پہننے لگی تھی۔ 27سالہ کمبرلے میں اس تبدیلی پر برطانوی پولیس اور ایجنسیاں متحرک ہو گئیں اور اس کی نگرانی شروع کر دی۔ گزشتہ روز پولیس نے کمبرلے کو گرفتار کر لیا اور الزام عائد کیا کہ اس کے شام و عراق میں برسرپیکار شدت پسند تنظیم داعش کے ساتھ روابط ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادرے کے مطابق مطابق کمبرلے نے ”دی سن“ کے لیے کچھ نیم برہنہ فوٹو شوٹس کروائے تھے جہاں سے اسے شہرت ملی۔ پولیس کے مطابق وہ کچھ عرصے سے انٹرنیٹ پر داعش کی ویڈیوز لائیک کر رہی تھی اور دوسروں کو بھی بھیج رہی تھی۔ اس کے داعش سے وابستہ کچھ لوگوں کے ساتھ روابط بھی تھے جن میں ایک داعش کا ریکروٹر بھی تھا جو تنظیم کے لیے نئے لوگ بھرتی کرتا تھا۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے داعش سے تعلق کے حوالے سے کئی باراسے وارننگ بھی دی تھی۔ گزشتہ روز پولیس کے شمال مشرقی انسداد دہشت گردی یونٹ نے اسے گرفتار کیا اور اس سے تفتیش کی گئی اور بعدازاں رہا کر دیا گیا۔ پولیس نے اس کے بریڈ فورڈ، ویسٹ یارک شائرمیں واقع گھر کی تلاشی بھی لی۔

متعلقہ عنوان :