چین کا اقوام متحدہ میں مسعود اظہیر پر پابندی کی مخالفت کے فیصلے دفاع

انسداد دہشتگردی کے نام پر کسی کو سیاسی فوائد حاصل کرنے کا کوئی حق نہیں:چینی نائب وزیر خارجہ

منگل 11 اکتوبر 2016 10:35

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11اکتوبر۔2016ء) چین نے جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر اقوام متحدہ میں پابندی عائد کرنے سے روکنے کے اپنے فیصلے کادفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی کے نام پر کسی کو سیاسی فوائد حاصل نہیں کر نا چاہیے، ملکی میڈیا رپورٹ کے چینی نائب وزیر خارجہ لی یارڈونگ نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین دہشتگردی کی تمام اقسام کے سخت خلاف ہے، تاہم انہوں نے کہا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے، اقوام متحدہ میں مسعود اظہر پر پابندی کی مخالفت کرنے بارے پوچھے گئے سوال کے جواب میں چینی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کے نام پر کسی کو بھی اپنے سیاسی مفادات حاصل کرنے کاکوئی حق نہیں پہنچتا۔