داخلہ اور خارجہ پالیسوں کے ناکامی کے باعث ملک انتہائی نازک دور سے گزررہاہے،اسفندیارولی

نوازشریف نے سی پیک پر کئی بار وعدہ خلافی کی ہے، اے این پی کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی پرامن پاکستان اور افغانستا ن ایک دوسرے کے لئے لازم وملزوم ہیں،جلسہ عام سے خطاب

منگل 11 اکتوبر 2016 10:34

سوات( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11اکتوبر۔2016ء ) اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہاہے کہ حکومت کی داخلہ اور خارجہ پالیسوں کے ناکامی کے باعث ملک انتہائی نازک دور سے گزررہاہے اور ان غلط پالیسوں کیو جہ سے سارک ممالک یعنی بھوٹان ،بنگلہ دیش ،بھارت اور نیپال افغانستان کے ساتھ مل گئے ہیں اور پاکستان تنہارہ گیا ہے نوازشریف نے سی پیک پر کئی بار وعدہ خلافی کی ہے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے سوات کے علاقہ کبل شاہ ڈھیرئی میں اے این پی سوات کے زیر اہتمام ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کو صوبے کے اصل مسائل کا ادراک نہیں ہے اور نہ اُن کو صوبے کے مسائل کی کوئی پروا ہے مردان میں لاشیں اُٹھائی جارہی تھی اور عمران خان لاہور میں لڑکیوں کے ساتھ ناچ گانے میں مصروف تھے اُنہوں نے کہا کہ شہروں کو بند کرنا سیاست نہیں ہے ورنہ پشاور کو دوگھنٹوں میں بند کرسکتے ہیں کپتان پر وزارت عظمی تک پہنچنے کے لئے نشہ سوار ہے لیکن کپتان کا وزارت عظمی تک پہنچنے کا راستہ اور طریقہ کار درست نہیں ہے میرا کپتان کو مشورہ ہے کہ وہ وزرات عظمی تک جمہوری راستہ اختیار کریں اُنہوں نے کہا کہ نوازشریف کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نوازشریف ہمیں بھائی تسلیم کریں غلام نہ سمجھے کیونکہ ماضی میں انگریزوں نے بھی ہمیں غلام بنانے کی کوشش کی تھی لیکن اُ ن کو منہ کی کھانا پڑی تھی آٹھارویں ترمیم کے بعد مارشل کے راستے بند ہوچکے ہیں اور میڈیا کو بھی آزادی مل گئی ہے اے این پی کسی بھی غیر آ ئینی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی دشمن پختونوں پر تعلیم کے دروازے بند کرنا چاہتے ہیں او ر اس کے خلاف پختونوں کو متحد ہونا پڑے گا اُنہوں نے کہا کہ پرامن پاکستان اور افغانستا ن ایک دوسرے کے لئے لازم وملزوم ہیں دونوں ملکوں کے مابین پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس کے لئے ہم ثالثی کرنے کے لئے بھی تیار ہیں اُنہوں نے کہاکہ صحت یابی کے بعد میدان میں ہرقسم کی جنگ کے لئے تیارہوں۔