پاکستان اسٹیل ملز کا انوکھا کارنامہ، سٹیل مصنوعات کو لاگت سے آدھی قیمت میں فروخت کرنے پر اربوں کا نقصان

پیر 10 اکتوبر 2016 10:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اکتوبر۔2016ء) پاکستان اسٹیل ملز کا انوکھا کارنامہ سامنے آ گیا سٹیل مصنوعات کو لاگت سے آدھی قیمت میں فروخت کرنے پر اربوں روپے کا نقصان ہوا ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان سٹیل ملز 15 ارب 75 کروڑ کی سٹیل مصنوعات 7 ارب 21 کروڑ روپے میں فروخت کر دیئے ان مصنوعات کی فروخت میں پاکستان سٹیل ملز کو 8 ارب 21 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا پاکستان سٹیل ملز نے ان مصنوعات کو لاگت سے بھی کم قیمت میں فروخت کر دیا ہے دستاویزات کے مطابق پاکستان سٹیل ملز کو ایچ آر ٹیس پیلیٹ کی فروخت میں ایک ارب 89 کروڑ روپے اور پاکستان اسٹیل کو پیلٹس کی فروخت میں ایک ارب 54 کروڑ روپے کی فروخت میں 51 کروڑ نقصان ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :