سرکاری بجلی گھر بند رکھنے سے قومی خزانے 74 ارب نقصان کا انکشاف

وزارت پانی و بجلی نے یونٹس سٹینڈ بائی رکھنے کا اعتراف کرتے ہوئے ملبہ پی ایس او پر ڈال دیا آڈیٹر جنرل نے مسترد کر دیا

اتوار 9 اکتوبر 2016 13:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اکتوبر۔2016ء) آڈیٹر جنرل نے سرکاری بجلی گھر بند رکھنے سے 74 ارب روپے کے قومی خزانے کو نقصان کا انکشاف کیا ہے وزارت پانی و بجلی نے یونٹس سٹینڈ بائی رکھنے کا اعتراف کرتے ہوئے ملبہ پی ایس او پر ڈال دیا ہے آڈیٹر جنرل نے مسترد کر دیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری بجلی گھر کو بند رکھ کر فوجی خزانے کو 62 ارب روپے کا نقصان ہوا وزرت پانی و بجلی نے یونٹس سٹینڈ بائی رکھنے کا اعتراف کیا اور سارا ملبہ پی ایس او پر ڈال دیا جسے آڈیٹر جنرل نے مسترد کر دیا ۔

ترکی کی کار کمپنی سے وصول نہ کر کے قومی خزانے کو 6 ارب 40 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا اسی طرح نندی پور پاور پلانٹ اور دیگر کمپنیوں کو بند رکھنے سے بھی قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :