30اکتوبر کو اسلام آباد بند نہیں ہوگا ، سردار ایاز صادق

سرمایہ کاروں کو بھگانے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم چین سمیت کسی ملک کی سرمایہ کاری نہیں رکے گی ، سپیکر قومی اسمبلی

اتوار 9 اکتوبر 2016 13:02

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اکتوبر۔2016ء )اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کاکہناہے کہ 30اکتوبر کو اسلام آباد بند نہیں ہو گا،چینی سرمایہ کاروں کو بھگانے کی کوشش ہو رہی ہے،تاہم چین یا کسی بھی دوسرے ملک کی سرمایہ کاری نہیں رْکے گی۔

(جاری ہے)

لاہورمیں کوئین میری کالج کی نئی تعمیرعمارت کیافتتاح کیموقع پر میڈیا سے گفتگو میں سردارایاز صادق کا کہنا تھاکہ عمران خان بالغ ہیں،بچے نہیں ہیں،انہیں خود دیکھنا چاہئے کہ وہ کیا کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں جب بھی بحث ہوتی ہے،تو ہرایک کی اپنی رائے ہوتی ہے، وہ ارکان کوبار بار ٹوکتے رہے کہ موضوع کشمیر ہے،کشمیر پربات کریں،لیکن وہ کسی کا منہ بند نہیں کر سکتے،صرف مائیک بند کر سکتے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ ایک ٹی وی چینل نے ریفرنس کے متعلق ابہام پیدا کیا،وہ ٹی وی چینلزسے کہیں گے کہ ذمے داری کا مظاہرہ کریں،ابہام پیدا کرکے خود کو شرمندہ نہ کریں۔