ملک میں جمہوریت نہیں،انتظامی بنیاد پر زیادہ صوبے بننے چاہئیں،صدر الدین ہاشوانی

پاکستان وسائل سے مالا مال، مستقبل روشن ہے ،مشرف نے ملک کو نقصان پہنچایا،شوکت عزیز بیرونی طاقتوں کا ایجنٹ تھا پاک چین اقتصادی راہداری سے نہ صرف چین بلکہ بہت سے دیگر ممالک کو بھی فائدہ ہو گا ،نجی ٹی وی کو انٹرویو

اتوار 9 اکتوبر 2016 13:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اکتوبر۔2016ء) ہاشو گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین صدر الدین ہاشوانی نے کہا کہ آج مسلمان تقسیم اور اسلام کے دشمن اکٹھے ہیں ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے پاکستان وسائل سے مالا مال ہے ہمارا مستقبل روشن ہے مشرف نے ملک کو نقصان پہنچایا ۔ شوکت عزیز بیرونی طاقتوں کا ایجنٹ تھا ۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں صدرالدین ہاشوانی نے کہا کہ جب تک بھارت اور اسرائیل ہمارے دشمن ہیں ہمیں خطرہ ہے لیکن ہم ایک ایٹمی طاقت ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ لگائیں تو یہ ملک بہت کچھ بن سکتا ہے ہماری پہچان اسلام ہے اور آج دین اسلام کے دشمن اکٹھے ہو گئے ہیں اور ہم تقسیم ہیں ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو زیادہ نقصان سویلین نے پہنچایا ہے ملک میں جمہوریت نہیں پاکستان میں انتظامی بنیاد پر زیادہ صوبے بننے چاہئیں ۔

(جاری ہے)

زیادہ صوبے بننے سے وسائل میں سب کو حصہ ملے گا انہوں نے کہا کہ مشرف نے ججوں کو گرفتار کر کے سب سے بڑا نقصان پہنچایا ۔ شوکت عزیز پاکستانی نہیں وہ بیرونی قوتوں کا ایجنٹ تھا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بڑی سرحد چین سے ملتی ہے چین کا پاکستان کے ساتھ مفاد ہے پاک چین اقتصادی راہداری سے نہ صرف چین بلکہ بہت سے دیگر ممالک کو بھی فائدہ ہو گا انہوں نے کہا کہ زندگی ایک مسافر ہے ہم سب نے مرنا ہے اگر خدا کا خوف ہونا چاہئے ہم سب نے اپنے اعمال کا حساب دینا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ میں نئی نسل سے پرامید ہوں حکمرانوں کو احساس ہونا چاہئے کہ ان کے پاس جو کچھ بھی ہے وہ امانت ہے نئی نسل کو یہ پیغام دیتا ہوں کہ یہ ملک ان کا ہے انہوں نے کہا کہ کہیں نہیں جانا وہ ملک کی ترقی کے لئے محنت کریں انہوں نے کہاکہ سرمایہ دار ہر وقت موت کو یاد کریں لوگوں میں اپنی عزت بنائین اور کار خیر کریں جنرل راحیل شریف کو توسیع لینی چاہئے انہیں ریٹائر نہیں ہونا چاہئے اور ملک کی مزید خدمت کرنی چاہئے انہوں نے کہا کہ عمران جذباتی آدمی ہے عمران سے کہا تھا کہ جھوٹ اور جذبات کی سیاست چھوڑ دو ۔