خواتین کے حوالے سے ایک متنازعہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ٹرمپ کی معذرت

اتوار 9 اکتوبر 2016 13:30

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اکتوبر۔2016ء )امریکی ری پبلکن پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 2005ء میں ریکارڈ کی گئی اپنی ایک ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد معذرت کی ہے۔ اس ویڈیو میں اْس وقت کے ریئیلٹی ٹی وی اسٹار ڈونلڈ ٹرمپ خواتین کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کئی دیگر قابل اعتراض الفاظ کے علاوہ انہیں کہتے سنا جا سکتا ہے کہ کیسے وہ شادی شدہ خواتین کو اپنی طرف مائل کرتے ہیں۔ اپنے عمومی طرز عمل کے برعکس ٹرمپ نے فوری طور پر اس پر معذرت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک مذاق تھا جو کئی برس قبل پرائیویٹ گفتگو کے دوران کیا گیا۔ ٹرمپ کی حریف ہیلری کلنٹن نے ان الفاظ کو ’خوفناک‘ قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :