امریکا کا روس پر سائبر حملوں کا الزام، روس کا انکار

اتوار 9 اکتوبر 2016 13:30

نیویارک( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اکتوبر۔2016ء )امریکا نے الزام لگایا ہے کہ روس امریکی سیاسی جماعتوں پر سائبر حملوں میں ملوث ہے۔روس نیامریکا کا یہ الزام مستردکردیا ہے۔امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی اور ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس نے ایک مشترکہ بیان میں روس پر الزام لگایا ہے کہ وہ امریکی سیاسی جماعتوں پرسائبرحملوں میں ملوث ہے۔ ان اقدامات کو روس کے انتہائی سینئرحکام کی پشت پناہی حاصل ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

امریکا کی جانب سے اپنی نوعیت کے اس پہلے باقاعدہ ردعمل میں کہا گیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس کو یقین ہے کہ روسی حکومت نے امریکی شہریوں اور اداروں کی حالیہ ای میلز ہیکنگ کی ہدایت دی۔وکی لیکس اور دوسری ویب سائٹس پرہیک شدہ ای میلزکے اجراء کا طریقہ روسی اقدامات سے مطابقت رکھتاہے ،جس کا امریکی انتخابات میں مداخلت کرنا ہے۔ امریکا سائبر حملوں کاجواب مناسب وقت اوراپنے منتخب مقام پردیگا۔دوسری طرف روس نے سائبر حملوں کے الزام کو نامعقول قراردیا ہے۔ کرملن ترجمان دیمتری پیسکوف کا کہنا تھا ہزاروں روسی ویب سائیٹس پر روزانہ سائبر حملے ہوتے رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :