پاکستان سمیت متعدد ممالک کی امریکا کے9/11ستمبر ہرجانہ قانون کی مخالفت

سعودی عرب اور ترکی نے جاسٹا کے خلاف متبادل قانون سازی پرسنجیدگی سے غورشروع کردیا

اتوار 9 اکتوبر 2016 13:38

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اکتوبر۔2016ء )پاکستان سمیت متعدد ممالک نے امریکا کے 11 ستمبر ہرجانہ قانون کی مخالفت کی ہے جبکہ سعودی عرب اور ترکی نے جاسٹا کے خلاف متبادل قانون سازی پرسنجیدگی سے غورشروع کردیاہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی کانگریس کے نائن الیون کے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کے قانون جاسٹا پر پوری دنیا میں تنقید اور مخالفت کی غیرمعمولی لہر اٹھی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب، ترکی، پاکستان سمیت کئی مسلمان ممالک کے ساتھ ساتھ یورپی ممالک نے بھی جاسٹا کو عالمی سطح پر حاصل سفارتی تحفظ اور خود مختاری کے خلاف قرار دے کرمسترد کردیا ہے۔ترکی کے وزیر برائے تعمیر و ترقی لطفی علوان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کا ملک اور سعودی عرب دونوں جاسٹا کے خلاف متبادل قانون سازی پرغور کررے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک کے خلاف ہم بھی قانونی کارروائی کے لیے ایک ایسا ہی قانون وضع کررہے ہیں جو دہشت گردی سیمتاثرہ افراد کو کسی بھی ملک کے خلاف قانونی کارروائی کا حق دے گا۔

متعلقہ عنوان :