صوبے کے 5لاکھ چھوٹے کسانوں کو 100 ارب روپے کے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے‘ شہباز شریف

ملک کی 70 سالہ تاریخ میں کسانوں کو کبھی بلاسود قرضے نہیں دیئے گئے،وزیر اعلی پنجاب

اتوار 9 اکتوبر 2016 13:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اکتوبر۔2016ء) وزیراعظم پنجاب محمد شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے 5لاکھ چھوٹے کسانوں کو 100 ارب روپے کے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔ دیئے گئے قرضوں کا سود پنجاب حکومت برداشت کرے گی یہ قرضے شفاف طریقہ سے دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز 90 شاہراع میں منعقدہ زرعی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے کسانوں کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے ان مشکلات کو کم کرنے کیلئے کسانوں کیلئے پیکیج کا اعلان کیا کیونکہ وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ کسانوں کی ترقی اور خوشحالی پاکستان کی ترقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی 70 سالہ تاریخ میں کسانوں کو کبھی بلاسود قرضے نہیں دیئے گئے۔ یہ ملک کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے کہ لاکھوں کسان اس پیکج سے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھاد کی قیمتیں کم کرنے سے زراعت پر مثبت اثرات پڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :