افغان بچہ حوالگی کیس، سپریم کورٹ نے افغان ماں سے پاکستانی شہریت رکھنے والے کسی فرد کی گارنٹی مانگ لی

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 10:26

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اکتوبر۔2016ء ) سپریم کورٹ میں افغان ماں کو بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی افغان ماں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بچے کمسن ہیں ماں کے حوالے کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

عدالت کو بتایا گیا کہ پولیس افغان ماں کو افغانستان بارڈر سے بچوں سمیت گرفتار کرچکی ہے عدالت نے افغان ماں سے پاکستانی شہریت رکھنے والے کسی فرد کی گارنٹی مانگ لی ہے کہ افغانی ماں ملک چھوڑ کرنہ جائے گارنٹی دیں کیس کی سماعت سترہ اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی

متعلقہ عنوان :