موو آن پاکستان پھر کراچی کی سڑکوں پر آگئی، آرمی چیف کی تصویر کیساتھ نئے پوسٹر لگ گئے

جانے کی باتیں جانے دو، خدا کے لیے اب آجاوٴ کے بعد آگے بڑھو پاکستان اور کچھ نہیں بس پاکستان کے نعرے

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 10:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اکتوبر۔2016ء) موو آن پاکستان پھر کراچی کی سڑکوں پر آگئی۔ آرمی چیف کی تصویر کے ساتھ نئے پوسٹر لگ گئے۔ جانے کی باتیں جانے دو، خدا کے لیے اب آجاوٴ کے بعد آگے بڑھو پاکستان اور کچھ نہیں بس پاکستان کے نعرے لکھ دئیے گئے۔

(جاری ہے)

موو آن پاکستان نامی تنظیم کراچی کی شارع فیصل اور دیگر اہم سڑکوں پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصویر کے ساتھ نئے پینافلیکس لگا دئیے گئے، جن پر ” اب آگے بڑھو پاکستان ، اور کچھ نہیں بس پاکستان“کے نعرے درج ہیں۔

ان پوسٹرز اور پینا فلیکس پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ساتھ موو آن پارٹی کے چیئرمین محمد کامران کی تصویر بھی نمایاں ہے۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل موو آن پاکستان کی جانب سے آرمی چیف کی تصاویر کے ساتھ ”جانے کی باتیں جانے دواور خدا کے لیے اب آجاوٴ“جیسے نعروں کے ساتھ ملک کے مختلف شہروں میں پوسٹر لگائے گئے تھے۔ موو آن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تنظیم کے چیئرمین میاں محمد کامران کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :