نادرا کیلئے بھاری کرا یہ پر عمار ت لینے کا معاملہ، وزیر داخلہ نے ڈائریکٹر جنرل نادرا سمیت پوری ہائرنگ ٹیم کو معطل کردیا

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 10:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اکتوبر۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا کے لئے 45لاکھ روپے ماہانہ کرا یہ پر عمار ت لینے کے معاملے میں بے قاعدگیوں اور متعلقہ قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی پر ڈائریکٹر جنرل نادرا طاہر اکرام سمیت پوری ہائرنگ ٹیم کو معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر دخالہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت نادرا بورڈ کا اجلاس ہوا اجلا س میں نادرا کے مالی و انتظامی امور کا بغور جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ایف آئی اے نے نادرا کے لئے 45لاکھ روپے ماہانہ کرا یہ کی ادائیگی پر عمارت لینے کے حوالے رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں عمارت کرائے پر لینے میں بے قاعدگیوں کے انکشاف پر چوہدری نثار علی خان نے نادرا احکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نادرا اور پیپرا رولز کو مد نظر کیوں نہیں رکھا گیا۔ وزیر داخلہ نے عمارت کرائے پر لینے اور اس میں بے ضابطگی پر ڈی جی نادرا طاہر اکرام سمیت پوری ہائرنگ کمیٹی کو معطل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :