19سال بعدجسے انصاف ملاوہ 2سال قبل ہی زندگی کی بازی ہارچکا

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 10:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اکتوبر۔2016ء)19سال بعدقتل کیس میں بے گناہ قراردیئے جانے والامظہرحسین 2سال قبل ہی زندگی کی بازی ہارچکاتھا،مقدمہ کی پیروی کرنے والااور2چچاکابھی انتقال ہوچکا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روزسپریم کورٹ نے 19سال قبل قتل کے الزام میں قیدملزم مظہرحسین کوناکافی ثبوت کی بناء پربری کرنے کاحکم دیامگرجب میڈیانے ان کے گھرپرمعلومات کیں توپتہ چلاکہ مظہرحسین زندگی کے 17سال جیل میں گزارنے کے بعد2سال قبل جیل میں ہی فوت ہوگیاتھا،مظہرحسین پرجب قتل کاالزام لگایاگیاتھاتواس کے والدنے مقدمہ کی پیروی کی ،ان کاانتقال ہواتوچچانے پیروی کی پھران کے چچاکے انتقال کے بعددوسرے چچانے پیروی کی مگروہ بھی انتقال کرگئے اور2014ء میں خودمظہرحسین کابھی انتقال ہوچکاہے ،مظہرحسین کی رہائی کے فیصلے کے وقت سپریم کورٹ میں کوئی بھی موجودنہ تھا