ممکنہ الزامات سے بچنے کے لیے برونڈی نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 10:42

بوجمبورا ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اکتوبر۔2016ء )افریقی ملک برونڈی نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے علیحدگی کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے صرف ایک ہفتہ قبل اقوام متحدہ نے گزشتہ برس اپریل سے برونڈی میں جاری پرتشدد واقعات کے تناظر میں وہاں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تفتیش شروع کی ہے۔

(جاری ہے)

برونڈی کے نائب صدر گاسٹون سِنڈیموو نے جمعے کے روز کہا کہ اقوام متحدہ کی تحقیقات ’برونڈی کو نقصان پہنچانے‘ کے لیے ہیں۔ رواں برس اپریل میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کی پراسیکیوٹر فاتو بینسودا نے کہا تھا کہ وہ برونڈی کی صورت حال کا ابتدائی جائزہ لے رہی ہیں، تاکہ بعد میں وہاں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی مکمل چھان بین کی جائے۔

متعلقہ عنوان :