روس اور شام کو جنگی جرائم کی تحقیقات کا سامنا کرنا چاہیے، جان کیری

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 10:42

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اکتوبر۔2016ء )امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ روس اور شام کو عام شہریوں کے خلاف عسکری کارروائیوں کے معاملات کے تناظر میں جنگی جرائم کی تفتیش کا سامنا کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

کیری نے کہا کہ شامی فورسز نے گزشتہ شب ایک اور ہسپتال کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جب کہ دیگر سو زخمی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں، خواتین اور بچوں کو ہدف بنانے پر روس اور شام کو عالمی برادری کو محض ’وضاحت‘ دینا کافی نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرز کے حملے ’حادثاتی‘ نہیں بلکہ یہ ایک خاص حکمتِ عملی کے تحت کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :