یورپی یونین گنگا کی صفائی میں بھارت کی مدد کرے گی، معاہدے پر دستخط

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 10:41

برسلز( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اکتوبر۔2016ء )یورپی یونین اور بھارت نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت ہندووٴں کے مقدس دریا گنگا کی صفائی میں بھارت کو یورپی مدد فراہم کی جائے گی۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے نئی دہلی حکومت اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود دریائے گنگا کی صفائی میں ناکام رہی ہے۔

(جاری ہے)

ماحول دوست تنظیموں کا کہنا ہے کہ آلودگی کی وجہ سے یہ دریا رفتہ رفتہ کسی گندے نالے میں تبدیل ہو چکا ہے۔ قریب ڈھائی ہزار کلومیٹر طویل اس دریا کو صنعتوں کی جانب سے کیمیائی اور گندا مواد پانی میں شامل کیے جانے والے مسائل کا سامنا ہے۔ یورپی یونین اس دریا کی صفائی کے لیے بھارت کو تکنیکی، سائنسی اور انتظامی معاون فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :