شام کے معاملے پر روس پر پابندیاں خارج از امکان نہیں، جرمنی

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 10:41

برلن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اکتوبر۔2016ء )جرمن حکومت کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ شامی شہر حلب میں روسی بمباری کے تناظر میں روس کے خلاف پابندیاں خارج از امکان نہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل امریکا نے شامی حکومت کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔ جرمن حکومت کے ترجمان اشٹیفان زائبرٹ نے کہا کہ شامی صدر بشارالاسد کی حلب میں ’ظالمانہ کارروائیوں‘ میں مدد کے تناظر میں تمام امکانات پر غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں امن کے مواقع پیدا کیے جانا چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :