روسی جنگی بحری جہاز عسکری کارروائیوں میں مدد کے لیے شام کی جانب گامزن

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 10:41

ماسکو( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اکتوبر۔2016ء )روسی جنگی بحری بحری جہاز ’میراج‘ جمعے کے روز استبول کی آبنائے باسفورس سے بحیرہء روم کی جانب بڑھ گیا ہے۔ یہ وار شپ شام میں روسی فضائی کارروائیوں میں مدد فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ یہ جہاز یوکرائن سے چھینے گئے علاقے کریمیا میں تعینات تھا، جب کہ اسے شام پہنچایا جا رہا ہے۔ یہ بحری جہاز شامی پانیوں میں روسی بحری جہازوں اور آبدوزوں کو تحفظ فراہم کرے گا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق شام روانگی کے وقت روسی فوجیوں کو اس جہاز پر کروز میزائل لادتے دیکھا گیا۔

متعلقہ عنوان :