برسلز میں چاقو سے حملہ کرنے والے کے بھائی پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 10:40

برسلز( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اکتوبر۔2016ء )بیلجیم میں دو پولیس اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کرنے والے ملزم کے بھائی پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔

(جاری ہے)

بیلجیم کے وفاقی دفتر استغاثہ کے مطابق برسلز چاقو حملہ آور ہشام ڈیوپ کے بھائی ابوبکر ڈی کو ایک دہشت گرد تنظیم کی سرگرمیوں کا حصہ بننے کے الزامات کا سامنا ہے۔ سن 1970ء میں بیلجیم میں پیدا ہونے والے ابوبکر ڈی کو جمعرات کے روز حراست میں لیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پولیس اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کرنے والے ہشام ڈیوپ ٹانگ پر گولی لگنے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :