شریف فیملی کا بھارت میں کوئی کاروبار ہے اور نہ تھا‘ ترجمان

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 10:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اکتوبر۔2016ء)شریف فیملی کے ترجمان نے عمران خان کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف فیملی کا بھارت میں کوئی کاروبار ہے اور نہ تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شریف فیملی پہلے بھی عمران خان کے الزامات کی تردید کر چکی ہے، عمران خان قوم کو غلط بیانی سے گمراہ نہ کریں۔ ترجمان شریف فیملی نے مزید کہا کہ شریف فیملی پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے پر عمران خان کو شرم آنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :