مشترکہ اجلاس، حکومتی وزرا و اراکین کیپٹن صفدر کو غیرت کے نام پر جرائم بل2016ء کی مخالفت نہ کرنے کیلئے مناتے رہے

جمعہ 7 اکتوبر 2016 10:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7اکتوبر۔2016ء) حکومتی جماعت کے وزرا ء و اراکین وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو غیرت کے نام پر جرائم بل2016کی مخالفت نہ کرنے کیلئے مناتے رہے، جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران ایوان میں سینیٹر فرحت اللہ بابر نے غیرت کے نام پر یا اس بہانے جرائم بل2016کو ایوان میں منظوری کے لیے پیش کیا اس موقع پر بل کے حق میں اور مخالفت میں ممبران کی جانب سے تقریر کی گئی۔

(جاری ہے)

ممبر قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ حکومت کسی این جی او کی ایما پر بل پاس کروا رہی ہے اس کی مخالفت کرتاہوں جس پر اسپیکر نے وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب کو بل کی مخالفت نہ کرنے کے لیے انکی سیٹ پر بھیجا لیکن شیخ آفتاب مایوس لوٹے اور ممبر اسمبلی کی مخالفت کا وزیر مملکت انوشہ رحمان اور وزیر خزانہ کو بتایا جس کے بعد وزیر خزانہ نے کیپٹن صفدر کو اپنے پاس بلایا اور اپنا نقطہ نظر دیکر بل کی حمایت کرنے کو کہا جس پر کیپٹن صفدر نے کہا کہ پارٹی ڈسپلن کا پابند ہوں لیکن ا پنا نقطہ نظر کہنے کا حق رکھتا ہوں۔