پانامہ لیکس پر وزیراعظم سے حساب لیں گے ،چاہے ہمیں حکومت ہی چھوڑنی پڑ جائے، احتساب کے لئے وزارت اعلیٰ کا عہدہ بھی قربان کر دوں گا ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک

جمعہ 7 اکتوبر 2016 10:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7اکتوبر۔2016ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر وزیراعظم سے حساب لیں گے ،چاہے ہمیں حکومت ہی چھوڑنی پڑ جائے، احتساب کے لئے وزارت اعلیٰ کا عہدہ بھی قربان کر دوں گا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری اقدام برداشت نہیں کریں گے اور پانامہ لیکس پر حساب ضرور لیں گے چاہے اس کے لئے مجھے وزارت اعلیٰ کا عہدہ یا اپنی حکومت ہی کیوں نا چھوڑنی پڑ جائے ۔