نریندر مودی خون کی سودے بازی بند کرو، راہول گاندھی برس پڑے

جمعہ 7 اکتوبر 2016 10:38

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7اکتوبر۔2016ء)بھارتی سیاستدان راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی نفرت پھیلا کر اور آپس میں پھوٹ ڈال کر اقتدار میں برقرار رہنے کی سیاست کر رہے ہیں۔ بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی وزیراعظم نریندر مودی پر برس پڑے ہیں اور ان کیخلاف سخت زبان کی ہے۔

راہول گاندھی نے کہا ہے کہ مودی فوجیوں کے خون پر سودے بازی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیراعظم فوجیوں کے خون کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نفرت پھیلا کر اور آپس میں پھوٹ ڈال کر اقتدار میں برقرار رہنے کی سیاست کر رہے ہیں۔ اتر پردیش میں کسان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی نے سچ نہ بولنے کی قسم کھا رکھی ہے۔ وہ مسلسل ملک کے عوام کو گمراہ کرکے ان کی توجہ بنیادی مسائل سے ہٹانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ راہول گاندھی نے کہا کہ پھوٹ ڈال کر، بھائی چارہ ختم کرکے اور نفرت پھیلا کر سیاست نہیں کی جا سکتی۔

متعلقہ عنوان :