یورپی یونین نے ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے پیرس معاہدے کی توثیق کر دی

جمعرات 6 اکتوبر 2016 10:39

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اکتوبر۔2016ء)یورپی یونین نے ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے طے پانے والے پیرس معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔ گزشتہ برس نومبر میں طے پانے والے اس معاہدے میں شریک ممالک کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ ضرر رساں یا گرین ہاوٴس گیسوں کے اخراج میں کمی لائیں۔

(جاری ہے)

اس کا مقصد عالمی حدت میں اضافے کو دو ڈگری سینٹی گریڈ کے اندر اندر لانا تھا۔ پیرس معاہدے پر عملدرآمد کے لیے ضروری ہے کہ کم از کم 55 ممالک اس کی توثیق کریں۔

متعلقہ عنوان :