حلب ،''فرات کی ڈھال" کے گروپوں کی داعش کے خلاف پیش قدمی

جمعرات 6 اکتوبر 2016 10:38

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اکتوبر۔2016ء)شام میں "فرات کی ڈھال" عسکری آپریشن میں شامل گروپوں نے حلب کے شمالی نواح میں داعش تنظیم کے خلاف پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس دوران جنگجو گروپوں کو ترکی کی توپوں اور بین الاقوامی اتحاد کے طیاروں کی معاونت بھی حاصل ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی اپوزیشن فورسز کی یہ پیش قدمی "فرات کی ڈھال" معرکے کے تیسرے مرحلے کے آغاز کے بعد دیکھنے میں آئی ہے۔ اس مرحلے کا مقصد حلب کے شمال مشرقی نواح میں داعش تنظیم کے سب سے بڑے گڑھ الباب شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا ہے۔ اس دوران مذکورہ علاقوں کے مکین زیادہ محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :