جاسٹا ایکٹ کے خلاف سعودی عرب کا مکمل ساتھ دیں گے،اردوآن

جمعرات 6 اکتوبر 2016 10:32

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اکتوبر۔2016ء)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ایک بار پھر امریکا میں نائن الیون حملوں کے متاثرین کو دہشت گردوں کے سہولت کار ممالک کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے منظور کردہ متنازع امریکی قانون ’جاسٹا‘ کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ جاسٹا کے خلاف ترک حکومت سعودی عرب کا بھرپور ساتھ دے گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے ترجمان ابراہیم کالین نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا میں ’دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے‘ کے متنازع قانون ’جاسٹا‘ کی کھل کر مخالفت کرتا ہے کیونکہ اس قانون پر عمل درآمد سے دوسرے ممالک کی خود مختاری متاثر ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :