اقوام متحدہ کی عدالت نے پاکستان کے خلاف مارشل آئی لینڈز کا مقدمہ خارج کر دیا

جمعرات 6 اکتوبر 2016 11:10

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اکتوبر۔2016ء)اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت نے مارشل آئی لینڈز کی طرف سے پاکستان کے خلاف دائر کیا جانے والا مقدمہ خارج کر دیا ہے۔ بحرالکاہل میں جزائر پر مشتمل اس چھوٹی سی ریاست کا موقف تھا کہ پاکستان ’جوہری ہتھیاروں کی دوڑ روکنے میں ناکام ہو رہا ہے‘۔

(جاری ہے)

دی ہیگ میں قائم انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کے جج رونی ابراہام کا کہنا تھا کہ عدالت پاکستان کی طرف سے اٹھائے جانے والے اس اعتراض کو تسلیم کرتی ہے کہ فریقین کے درمیان اس حوالے سے کوئی تنازعہ موجود ہی نہیں ہے، لہٰذا عدالت اس مقدمے کے درست یا غلط ہونے کا فیصلہ نہیں کر سکتی۔ یہ عدالت اسی ریاست کی طرف سے بھارت کے خلاف دائر کردہ مقدمہ بھی خارج کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :