بھارتی فو ج مسلسل3دن سے سرجیکل سٹرائیک کی جعلی ویڈیوبنانے میں مصروف ہے، ا نجینئرشیخ عبدالرشید کا انکشاف

اگرایسی ویڈیومنظرعام پرآئی تووہ ضلع کپواڑہ کے علاقے کی ہوگی، بھارت کشمیرکے ایشوسے توجہ ہٹاناچاہتاہے،پارلیمانی لیڈر مقبوضہ کشمیر

جمعرات 6 اکتوبر 2016 11:08

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اکتوبر۔2016ء)مقبوضہ کشمیر کے پارلیمانی رہنماء ا نجینئرشیخ عبدالرشیدنے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فورسزمسلسل3دن سے سرجیکل سٹرائیک کی جعلی ویڈیوبنانے میں مصروف ہے ،اگرایسی ویڈیومنظرعام پرآئی تووہ ضلع کپواڑہ کے علاقے لیپہ کی ہوگی ۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں پالیمانی لیڈر انجینئرشیخ عبدالرشیدنے بھارتی جنگی تیاری کاپول کھولتے ہوئے کہا ہے کہ میرے حلقے میں سرجیکل سٹرائیک کے دعوے کئے جارہے ہیں اوردومقامات پربھارتی فورسزسرجیکل سٹرائیک کی جعلی ویڈیوبنانے میں مصروف ہیں ۔

دونوں مقامات پر20روزسے کوئی واقعہ پیش نہیں آیاہے ،ان کاکہنا تھا کہ بھارتی فورسزسرجیکل سٹرائیک کی جعلی ویڈیو اس لئے بنارہی ہے تاکہ بھارتی عوام کوثبوت کے طورپرپیش کیا جاسکے ،کیونکہ بھارت کے اندر تمام سیاسی جماعتیں اورعوام نریندرمودی کی جانب سے سرجیکل سٹرائیک کے دعوے کی حقیقت بارے ثبوت مانگ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بھارت سرجیکل اسٹرائیک کاواویلابناکرکشمیرکے ایشوسے توجہ ہٹاناچاہتاہے اورسرحدی علاقوں سے لوگوں کونکالنے کاآخرمطلب کیاہے ،یہ ساراجھوٹ پرمبنی ایک ڈرامہ ہے ،اگربھارت سچاہے توبین الاقوامی اداروں کوایل اوسی کادورہ کرانے کی اجازت دے

متعلقہ عنوان :