جیالے پنجاب میں پاؤں جمانے کو تیار ہو جائیں، عوام کو متحرک کرنا ہے،بلاول کا ٹوئٹ

بدھ 5 اکتوبر 2016 10:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اکتوبر۔2016ء) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جیالے پنجاب میں پاؤں جمانے کے لیے تیار ہو جائیں، جیالوں کو عوام میں جاکر انہیں متحرک کرنا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کسی وجہ سے پارٹی چھوڑ نے والے پارٹی میں واپس آجائیں،پارٹی میں واپس آنے پر انہیں خوش آمدید کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ جیالے پنجاب میں پاؤں جمانے کے لیے بھرپور طریقے سے تیار ہوجائیں اور عوام میں جاکر انہیں متحریک کریں۔

متعلقہ عنوان :